پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 120 اور خواتین ونگ شاہ فیصل ٹائون کا قافلہ گڑھی خدا بخش روانہ

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی سٹی ایریا PS-120 کے صدر چوہدری اصغر، سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری اور خواتین ونگ کا قافلہ شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم کی قیادت میں کارکنان کا قافلہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی میں شرکت کے لئے شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر چوک سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ کے لئے روانہ ہو گیا۔

شاہ فیصل کالونی کے کارکنان آج شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کرے گا۔