پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دکھ کی اس گهڑی میں صابری خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ارشاد کمبوہ

Amjad Sabri

Amjad Sabri

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ فرانس روحی بانو نے کہا ہے کہ باکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دکھ کی اس گهڑی میں صابری خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں چند عناصر کراچی کے امن کوتباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امجد صابری قوال پاکستان کا وہ نام تھا جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اُن کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی ۔ آج پاکستانی قوالی کاایک سنہری باب بند ہو گیا ۔ امجدصابری جیسی شخصیات صدی میں پیدا ہوتی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ امجد صابری ایک ملنسار اور شفیق انسان تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائیگی۔

امجد صابری صرف ایک شخص نہیں بلکہ قومی اثاثہ تھے ۔ وہ ایک بین القوامی شخصیت کے مالک تھے ان کی پاکستان کے وقار اور نام کیلئے خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروفوں میں لکھا جائیگا ۔ اللہ تعالیٰ شہید امجد صابری کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین اور پوری قوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ہمارا قانون نافذ کرنےوالے اداروں سےمطالبہ ہےکہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔