وزیراعلیٰ پرویزخٹک کا وزیراعظم کی آمد پر ہزارہ یونیورسٹی بند کرنے کا نوٹس

Hazara University

Hazara University

مانسہرہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کے ہزارہ یونیورسٹی دورے کے موقع پر یونیورسٹی بند کرنے پر انتظامیہ کی سززنش کی ہے۔

وزیراعلی پرویز خٹک نے وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر ہزارہ یونیورسٹی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کی سرزنش کی۔ وزیراعلی نے وائس چانسلر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ یونیورسٹی کو سیاسی مقاصد کے لئے بند کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اس لئے تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے والے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے خط میں ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سیکرٹری ہائرایجوکیشن کمیشن سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ سیاسی مقاصد کے لئے یونیورسٹی کیوں بند کی گئی، اس حوالے سے وزیراعلیٗ کو آگاہ کیا جائے۔