پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا ایک اور اعزاز۔ شیخ وسیم اکرم کی پیرس کے صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات

Sheikh Wasim Akram with Francois Hollande

Sheikh Wasim Akram with Francois Hollande

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا ایک اور اعزاز۔ جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پیرس کی صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات ۔پاکستانی کیمونٹی کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے لئے ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔

جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم پیرس گیارہ انجمن تاجران پیرس کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ شیخ وسیم اکرم پاکستا ن مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔شیخ وسیم اکرم پیرس کے مشہور علاقے میں پہلے پاکستانی ہیں جن کا شمار مضبوط بزنس مینوں میں ہو تا ہے۔

شیخ وسیم اکرم کے انجمن تاجران پیرس کا صدر منتخب ہونے سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اور پاکستانی کیمونٹی نے شیخ وسیم اکرم کو مبارک باد دی ہے۔ادھر شیخ وسیم اکرم نے آج فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات کی ۔جس میں پیرس گیارہ کے تاجران کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

شیخ وسیم اکرم نے بتایا کہ فرانس کے صدر سے میری ملاقات پاکستانیوں نے لئے اعزاز کی بات ہے ۔اس ملا قات میں پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کے حوالے سے بھی صدر فرانسوا اولاند کو آگاہ کیا ہے ۔اور پیرس گیارہ کے تاجران کے مسائل سے بھی فرانسوا اولاند کو آگاہ کیا ہے۔

شیخ وسیم اکرم نے بتایا کہ میری فرانس کے صدر فرانسوا اولاند سے ملاقات بہت خوشگوار ہو ئی ہے ۔فرانس کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مذید اضافہ ہو گا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معائدے بھی ہو ں گے۔

انھوں ے کہا کہ میں نے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کو (رینولٹ) کار کمپنی کو پاکستان میں پلانٹ لگانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔