پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف

IMF

IMF

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے موجودہ اصلاحات میں تسلسل کے باعث پاکستان میں توانائی کی صورتحال میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کی درآمد میں اضافے سے مقامی منڈی میں گیس کی فراہمی کی صورت حال بہتر ہورہی ہے جس سے صنعتی شعبے کو بھی مدد ملی ہے۔