ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی پارٹی عہدیداران کے ساتھ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

Dr Irshad Kambo Meeting

Dr Irshad Kambo Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی پارٹی عہدیداران کے ساتھ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات۔

یوسف رضا گیلانی کا ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کو پارٹی خدمات پر خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے دوسرے عہدیداران اور جیالوں کے ہمراہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ہوٹل میں ملاقات کی ۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے سید یوسف رضا گیلانی کو پھولو ں کا گلدستہ پیش کیا ۔اور سابق وزیر اعظم کو پیرس آمد پر خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے فرانس اور یورپ میں پارٹی امور کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو بریفنگ دی ۔اور کہا کہ یورپ بھر میں پیپلز پارٹی اس وقت سب سے متحرک جماعت ہے ۔اور اپنے قائدین کی سالگرہ ،برسی ۔اور یوم تاسییس کے پروگرام شاندار طریقے سے مناتی ہے ۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے مذید بتایا کہ پاکستانی کیمونٹی اور نوجوان نسل کو جہاں بھی پیپلز پارٹی کی ضرورت ہوتی ہیں ،ہم اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی پیپلز پارٹی کے لئے دی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔اور کہا کہ ہمیں ڈاکٹر ارشاد کمبوہ جیسے نڈر جیالوں کی ہی ضرورت ہے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی ۔نائب صدر راو عارف ندیم ۔ملک مظہر ۔احسان خاں ننھا ۔اور دوسرے پارٹی عہدیدار بھی موجودتھے۔