پیپلز پارٹی فرانس کے زیراہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Zulfiqar Ali Bhutto

Zulfiqar Ali Bhutto

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس کے مضافات لاکورنیو میں واقع لاہور ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی پی پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی سر پرستی میں نہائیت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں معزز خواتین و حضرات کی کیثر تعداد نے شرکت کیں۔۔

جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی ۔اور سینئر نائب صدر سید کفایت نقوی نے ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔تقریب کے اختتام سے قبل ذوالفقار علی بھٹو ۔اور بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔