پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کے عہدیداروں کا اعلان، نیئر صدیقی چیئرمین اور نعیم اصغر جنرل سیکرٹری منتخب

Pakistan Press Club International Members

Pakistan Press Club International Members

اسلام آباد (پریس ریلیز) پاکستان پریس کلب انٹرنیشنل کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پی پی سی آئی کی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ نیئر صدیقی چیئرمین اور نعیم اصغر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ دوسرے عہدیداروں میں سینئر وائس چیئرمین خالد نواز چیمہ، وائس چیئرپرسن ڈاکٹر نرگس ادا، چیف آرگنائزر سعید باچہ، جوائنٹ سیکرٹری خالد خان، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شاہد خان، سیکرٹری اطلاعات سید انجم نقوی ، آرگنائزر کے پی کے عمران خان یوسفزئی، آرگنائزر بلوچستان شوکت بگٹی، آرگنائزر سندھ اللہ رکھیو سیال، آرگنائزر جنوبی پنجاب رانا خالد محمود، آرگنائزر سنٹرل پنجاب میاں عمران بشیر اورآرگنائزر آزاد کشمیر سعید الرحمن صدیقی شامل ہیں ۔ محمد اشتیاق مغل کو صدر سعودی عرب جبکہ آرگنائزنگ ٹیم میں سعودی عرب سے عمران ملک ، اٹلی میں چوہدری افضال خاں، جرمنی میں اکرام الدین اور انگلینڈ میں چوہدری عارف پندھیر کو چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا۔

پی سی سی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےممبران کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جن میں لائبہ یوسفزئی ، محمد ناصر زیدی،قمر یوسفزئی، ڈاکٹر قمر صدیقی، محمد اعظم ملک، امجد نذیر بھٹی، ذوالفقار مہتواور بدر ظہور چشتی شامل ہیں۔ نومنتخب اور نامزد امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔