آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا آج سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان

School

School

لاہور (جیوڈیسک) حکومت پنجاب کی طرف سے لائے جانے والے تعلیمی قانون کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی اپیل پر منگل اور بدھ کو صوبے بھر میں نجی تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

حکومت کی جانب سے بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کیلئے دی جانے والی دعوت کو قبول کرتے ہوئے فیڈریشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایسوی ایشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بچوں کے مفاد میں کیا گیا ہے لیکن اگر حکومت سے مذاکرات کامیاب نہ ہو پائے تو مؤخر ہونے والا احتجاج ایک ہفتے بعد پھر کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جا سکتی ہے مگر اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔