پاکستان اور او آئی سی ڈی نے بیس ایروزن اور پرافٹ شفٹنگ اور ملٹی لیٹیرل کمپیٹینٹ اتھارٹی اور آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے

OECD

OECD

پیرس (پریس ریلیز) جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے حکومت پاکستان کی جانب سے تنظیم برائے معاشی تعاون اور ترقیات کے ساتھ کثیر الاقوامی کنونشن برائے ٹیکس سمجھوتے کے نفاذ اور اس سے متعلقہ معاملات کے سمجھوتے پر دستخط کیئے جس کا مقصد کمپنیوں کی طرف سے اپنے منافع کو کم کرنا اور اپنے منافع کو ایسے علاقے میں منتقل کرنا شامل ہے جہاں کمپنیوں کا کاروبار نہیں ہوتا۔ ان سمجھوتوں پر دستخط او ای سی ڈی کے پیرس میں واقع ہیڈکوارٹر میں آج کیئے گئے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا سے آئے ہوئے 70 ممالک کے نمائندگان نے بی ای پی ایس کنونشن پر دستخط کیئے اس موقع پر او ای سی ڈی کے سیکرٹری جنرل جناب اینجل گوریا بھی موجود تھے۔

جناب معین الحق نے کہا کہ کثیر الاقوامی سمجھوتوں پر دستخط پاکستان کا ان کوششوں کی طرف ایک اور قدم ہے جس کا مقصد ٹیکس کے بین الاقوامی مروجہ اصولوں کا احترام کرنا اور کثیر الاقوامی فورم کی طرف سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کا حصہ بننا ہے جس میں ٹیکس کی عدم ادائیگی کو ناممکن بنانے اور آپس میں معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔

سفیر پاکستان نے پاکستان کی ان کوششوں کا بھی ذکر کیا جو کہ پاکستان اس سمجھوتے سے پہلے اٹھا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ (او جی پی) کے سمجھوتے پر دسمبر 2016 میں دستخط کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان او ای سی ڈی کے ساتھ کثیرالاقوامی کنونشن برائے ٹیکس قوانین کے اطلاق اور ٹیکس سے متعلقہ معاملات کے سمجھوتے پر بھی ستمبر 2016 کو دستخط کر چکا ہے۔

OECD

OECD

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس سال مارچ میں سوئیٹزرلینڈ کی حکومت کے ساتھ دوہرے ٹیکس سے اجتناب کے معائدے پر بھی دستحط کیئے۔ ان سمجھوتوں پر دستخط کرنے کا مقصد پاکستان کی ان کوششوں کا اظہار ہے جو کہ وہ شفاف، جوابدہ قومی ڈھانچہ استوار کرنے کے سلسلے میں اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے کثیرالاقوامی مجاذ اتھارٹی اور خودکار تبادلہ برائے معاشی حسابات کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیئے۔ اس سمجھوتے پر پاکستان کی طرف سے جناب محمد اقبال چیف انٹرنیشنل ٹیکسیز ایف بی آر نے دستخط کیئے۔ اس دستخطی تقریب میں سفیر پاکستان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل او ای سی ڈی کے علاوہ او ای سی ڈی کے سینئر آفیسران نے بھی شرکت کی۔