2018ء تک پاکستان ایک خوشحال ملک بننے جا رہا ہے: PMLN لیبر ونگ اوورسیز کویت

M.Zubair Sharfi

M.Zubair Sharfi

کویت سٹی (ایچ ایم مہر سے) عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہوچکا ہے پاکستان موجودہ حالات کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) لیبر ونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے کیا۔

انہوں نے کہا پاکستان ہر لحاظ سے ایک مضبوط ملک ہے پاکستان عسکری کا ہر شعبہ اپنی مثال آپ ہے ،سیاسی میدان میں موجودہ حکومت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے پالیسیوں پر کا م جاری ہے جس کے نتیجہ میں 2018ء تک پاکستان ایک خوشحال ملک بننے جا رہا ہے۔

یہ وہ حقیقت سامنے آنے والی ہے ۔جو ملک دشمن عناصر کی نیندیں حرام کیے ہوے ہے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جلتی پر پٹرول چھڑکنے میں پیش پیش ہیں ،اپنی ذاتی مفادات کے لیے ملک کی ترقی میں روڑے اڑکا رہے ہیں،کیا ہی بہتر ہوتا اگر اپنی تمام تر توانائی ملک کی بہتری کے لیے صرف کرتے۔

دھرنوں میں کروڑں اربوں رپیے خرچ کرنے کی بجائے یہ پیسے اعوام کی فلاح کے لیے خرچ کرتے توآیندہ الیکشن میں چند اور سیٹیں ملنے کی امید کی جاسکتی تھی؟اب تو حال یہ ہے کہ لوگ پریشان ہیں کہ عمران خان سڑکوں کی سیاست کررہا ہے جس بات کو ایک معتبر فورم پر کیا جاسکتا ہے اور اس کے نتائج مثبت ہو سکتے ہیںوہ اس فورم میں جانا پسند ہی نہیں کرتا۔ PMLN لیبر ونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے مزید کہا عمران خان اپنی اعوامی مقبولیت میںخود ہی کمی کیے جارہیے ہیں۔

الحمد اللہ وزیراعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف پاکستان کے تمام اداروں کو مضبوط وفعال بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس سے اعوام ایک خوش حال زندگی بسر کریں گے 2018ء کا الیکشن انشاء اللہ PMLNہی جیتے گی عمران خان نے ہمیشہ کی طرح ھاتھ ملتے ہی رہ جاناہے۔