پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ سجاد علی شاکر

Sajjad Ali Shakir

Sajjad Ali Shakir

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان) سجاد علی شاکر نے گذشتہ روز تعلیمی اداروں کے افسران اور لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اس وقت پنجاب حکومت کے تحت صرف سرکاری سکولوںمیں ہی مفت تعلیم نہیں دی جا رہی بلکہ باعث افتخار امر یہ ہے کہ اس وقت صوبہ بھر کے ہزاروں پرایئویٹ سکولوں میں 25 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ صوبے کا کوئی ہونہار طالب علم محض وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔اس عزم کی تکمیل کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستحق اور غریب ہونہار طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے2ارب روپے سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جو رواں مالی سال کے دوران 17ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔حکومت پنجاب نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ پنجاب بھر میں بھٹہ مزدورں کے ہزاروں بچے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ جبکہ داخلے کے وقت 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں رانا مبشر اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںمسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں گزشتہ برس مختلف شعبوں میں جوتیزرفتار ترقی ہوئی ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے انتہائی تیزرفتاری اوراعلی معیار سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بھی متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ۔ ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہا ہے اور یہ منصوبہ رواں برس کے اوائل میں مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیںاورپاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کی ہے ۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے سب کو ملکرچلنا ہے اور قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنا رکرنا ہے۔
شعبہ نشر واشاعت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
lahore 03226390480