پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ٹیلی فونک کانفرنس

PTI Leaders

PTI Leaders

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف انٹر نیشنل کوآرڈینیشن فورم کے چیف کوآرڈینیٹر محمد ندیم یوسف ، یورپ کے میڈیا ایڈوائزر میاں طارق جاوید ، سعودی عرب انصافین کے سینئر ممبر، آرگنائزر فرخ رشید اور سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے ٹیلی فونک کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کوشش اور سپریم کورٹ کے آرڈر کے باوجود اُوورسیز پاکستانوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا مجرمانہ فیل ہے۔

جس میں ن لیگ اور پی پی پی او ر موجودہ الیکشن کمیشن کا مک مکا اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف سے محبت اور عتماد کاخوف ہے جس کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کواُن کے بنیادی جمہوری حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جو انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک عمل ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے کہا کہ اُوورسیز پاکستانیوں کو اُن کے جمہوری ووٹ کے حق سے محروم رکھنامجرمانہ فعل ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور کہا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہے جس پر بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کا سو فیصد عتماد اور بھروسہ ہے۔

یورپ کے میڈیا ایڈوائزر میاں طارق جاوید نے بات کرتے ہوئے کاہ کہ ن لیکی حکومت کا یہ فیصلہ بیرونِ ممالک پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی سے دشمنی ہے کیونکہ بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی وجہ سے ملکی معیشت چل رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف انٹر نیشنل کوآرڈینیشن فورم کے چیف کوآرڈینیٹر محمد ندیم یوسف نے کہا کہ پاکستان کومضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے اُوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کے معاملات میں نمائندگی بہت ضروری ہے اس کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ، سعودی عرب انصافین کے سینئر ممبر، آرگنائزر فرخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ہی اقتدار میں آکر عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل ٹھیک کرے گی اور ملک کو کرپٹ مافیا سے پاک بنا کر نیا پاکستان بناے گی۔

جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے دیکھا تھا اور جس کو بنانے میں قائدعظم نے جدوجہد کی ، پاکستان تحریک انصاف انٹر نیشنل کوآرڈینیشن فورم کے نمائندگان چیف کوآرڈینیٹر محمد ندیم یوسف ، یورپ کے میڈیا ایڈوائزر میاں طارق جاوید ، سعودی عرب انصافین کے سینئر ممبر، آرگنائزر فرخ رشید اور سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک دشمنوں کے خلاف خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو سامنے رکھا جا رہا ہے ، آج کا الیکشن کمیشن بھی پنجاب اور سندھ حکومتوں کی اور کرپٹ مافیا کی بی ٹیم بن گیا ہے۔

ملکی اداروں کو تبا و برباد کیا جا رہا ہے ، پاکستان تحریک انصاف حال ہی میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی پھرپور مخالفت کرتی ہے جس میں کہا گیا کہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی اُوور سیز پاکستانی اپنا جمہوری حق ادا نہیں کر سکتے، پاکستان تحریک انصاف ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی اور تب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک بیرونِ ممالک پاکستانیوں کو اُن کا جمہوری حق نہیں مل جاتا ، موجودہ حکمران اُوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہمیشہ سے زیادتی کرتے آئے ہیں ، ملک سنواروں کے نام پر کڑوروں روپے لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی ہیں کیونکہ ذاتی مفاد کو اہمیت دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو۔