پاکستان تحریک انصاف یوسی پائی خیل کے ورکروں کا احتجاجی کنونشن

Pai Khel PTI Protest

Pai Khel PTI Protest

پائی خیل (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف یوسی پائی خیل کے ورکروں کااحتجاجی کنونشن ،سینکڑوں ورکرز کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل پائی خیل کے کارکنوں کا یوسی سطح پرپی ٹی آئی کی تشکیل دی جانے والی نام نہادباڈی کے خلاف احتجاجی ورکرزکنونشن منعقدہوا۔جس کی قیادت پی ٹی آئی کے جان نثار ورکر ظفرخان نے کی۔

اس موقع پرانہوں نے یونین کونسل پائی خیل میں بنائی گئی پی ٹی آئی کی باڈی پرعدم اعتمادکااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب یہ باڈی تشکیل دی گئی تواس موقع پرمیں بھی بطورامیدوارتھالیکن بدنیتی سے مجھے نہیں بلوایاگیااورصرف سات آدمیوں نے بیٹھ کرایک نام نہادآدمی کوپارٹی کایوسی صدربنادیا۔جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں اورانصاف کی خاطرہرحدتک جائیں گے۔

اس موقع پرشیرخان چنن خیل،طیب ریحان طورے خیل،طارق خان کٹے خیل،عبدالستارخان شیرخانی خیل،مصطفی خان چنن خیل،مدثرخان فتح خان خیل،بابرخان چنن خیل،فتح محمد،جاویدخان گوگے خیل،امجدخان جانوخیل،طارق خان مچن خیل،ملک اجمل طورے خیل،نصراللہ خان سرمت خیل،کفایت اللہ خان سرمت خیل،مظفرخان ،اکرم خان حیات خیل،حکمت اللہ خان نواب خیل،ارسلاخان تویت خیل،حسنین خان تویت خیل،نورزمان ٹیلرماسٹر،نعیم خان ٹیلرماسٹر،گلریزخان نواب خیل،عامرخان کڑکے خیل،رفیع اللہ خان کٹے خیل،ملک نیاز،عبداللہ خان زمان خیل ،عظمت اللہ خان سعداللہ خیل، انعام اللہ خان سعداللہ خیل، زاہدخان نواب خیل،اقبال خان خواص خیل،گل حمیدخان خواص خیل،اعتبارخان گوگے خیل،عارف خان حیات خیل،آصف خان مندی خیل، نادرخان چنن خیل،لال خان مچن خیل،عباس خان، عمرگل خان دروخیل،عدنان خان گوگے خیل،عرفان خان حیات خیل،اسدخان شیرخیل، زاہدخان شیرخیل، محمدارشد،محمدمطلوب سعودیہ،دلاسہ خان طربازخیل،ضیاء اللہ خان گابروخیل،حارث خان تویت خیل،اشرف خان کبی خیل،ملک اشرف باجوہ ،عابدخان مندی خیل،انصرخان دروخیل،شفیع اللہ ملک،عنصرخان سرمت خیل ودیگرنے کہاکہ ظفرخان پی ٹی آئی کا حقیقی ورکراورقیمتی اثاثہ ہے۔

بعدازاں طارق خان کٹے خیل نے نام نہادتشکیل دی جانیوالی باڈی پرتنقیدکرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی کاپائی خیل میں سب سے پہلے آفس میں نے کھولاتھا۔ہمیں لوٹاکہنے والے خودسب سے بڑے لوٹے ہیں۔جبکہ پوری باڈی لوٹوں پرمشتمل ہے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔