پاکستان تحریک انصاف بیشتر یونین کونسلز میں اپنے پینلز مکمل کر چکی ہے۔ یاسر سرفراز

PTI

PTI

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی آرگنائزر راجہ یاسر سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف بیشتر یونین کونسلز میں اپنے پینلز مکمل کر چکی ہے۔

تمام امیدوار ٹکٹ کے لئے درخواستیں مورخہ 7 اور8 ستمبر کو ضلعی سیکریٹریٹ میں جمع کروا سکتے ہیں ۔جن وارڈ/ یونین کونسلز میں ایک سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں ان کا فیصلہ 9 ستمبر تک کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ سوموار سے لے کر جمعے تک شام 9بجے تک کھلا رہے گا۔