تحریک انصاف کے کارکنوں کو اپنے عمران خان کی مدبرانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے

PTI

PTI

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو اپنے چیئرمین عمران خان کی قائدانہ اورمدبرانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے’ ہر کارکن یہ سمجھتا ہے کہ چیئرمین کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی آج پاکستان تحریک انصاف وطن عزیز کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے کسی بھی نئی شمولیت جو کہ چیئرمین کے فیصلے کے تحت ہو اس سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی اورپارٹی مضبوط ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر اسدمعظم’ فیض اللہ کموکا ‘ میاںفرخ حبیب’ میاں خیال کاسترو اور حسن نیازی نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی’ انہوں نے کہا کہآج کچھ لوگ پارٹی کو چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے’ پوری قوم جانتی ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ پانامہ لیکس پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نہ صرف نئی شمولیت کو خوش آمدید کہے گی بلکہ پوری توانائیوں سے کرپٹ حکمرانوں کا راستہ بھی روکے گی۔

آفشور کمپنیوںکے پیچھے چھپ کر ملکی خزانہ غیر ممالک میں منتقل کرنیوالے ٹیکس چورکسی صورت بھی ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے’ ہمارے قائد نے سچ بول کر قوم کو سب سچ بتادیا اب وزیراعظم بھی ہمت کریں مگر ٹیکس چوروں اور اندرکھاتے ملک و قوم کی جڑیں کاٹنے والوں میں ہمت کہاں سے آئے گی اس لیے ان ڈھٹائی کا مظاہرہ کرنے والے حکمرانوں کو اٹھا کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر پھینکنا ہوگا۔

اس موقع پر ڈاکٹر اسد معظم نے کہا کہ 20 مئی کو ہونے والے جلسہ عام میں ہم کم از کم ایک لاکھ کارکن اکٹھے کریں گے جو اپنے نعروں کے ذریعے حکمرانوں کے اقتدار کی چولیں ہلا دیں گے اور ثابت کر دیں گے کہ حکمرانی کا حق صرف سچ بولنے والوں اور پی ٹی آئی کا ہے جو ہم لے کر رہیں گے۔