پاکستان قطر اور نائیجیریا کو سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا

Super Mushshak Plane

Super Mushshak Plane

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت دفاعی پیداوار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان قطر کو 8 اور نائیجیریا کو 10 سپر مشاق طیارے فراہم کرے گا۔

سپر مشاق کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ پاکستان طیارہ سازی کی صنعت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

پاک فضائیہ 40 سال سے ہوا بازوں کو سپر مشاق پر تربیت دے رہی ہے جبکہ سعودی عرب، ایران، شام اور اومان کی فضائیہ کو بھی تربیت دے چکے ہیں۔