پاکستانی قوال امجد صابری نے سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

Salman Khan

Salman Khan

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے نامور قوال امجد صابری نے بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں بغیر اجازت کے قوالی ریکارڈ کرانے پر دبنگ اداکار سلمان خان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرادی ہے۔

امجد صابری کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلم بجرنگی بھائی جان میں بغیر اجازت کے قوالی “بھردو جھولی میری یا محمد” گائی جس پر ان کے خلاف بھارت کی عدالت میں درخواست دائر کرائی تھی، مقدمے کے بعد بھارت کی جانب سے نوٹس ملا ہے۔

یہ بات ثابت کرو کہ یہ قوالی آپ کے والد کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجرنگی بھائی جان میں قوالی عدنان سمیع خان نے گائی اورسلمان خان پرپکچرائز کی گئی، پاکستان اور بھارت کا ہرفرد جانتا ہے کہ یہ قوالی میرے والد نے گائی تھی۔

امجد صابری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ویزے کے لئے درخواست دے دی ہے، ویزہ ملنے پر فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان اور اداکار سلمان خان سے اس معاملے پر بات ہوگی۔