پاکستان رائٹرزونگ کا اہم اجلاس ملتان ٹی ہائوس میں سرپرست اعلیٰ حافظ نسیم احمد قریشی کی زیرصدرات منعقد ہوا

Writers Wing

Writers Wing

ملتان : پاکستان رائٹرزونگ کا اہم اجلاس ملتان ٹی ہائوس میں سرپرست اعلیٰ حافظ نسیم احمدقریشی کی زیرصدرات منعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستان رائٹرززونگ کے نومنتخب عہدیدران برائے سال 2017 کو عہدوں کے نوٹیفیکشن دئیے گئے ، پاکستان رائٹرز ونگ کے سرپرست حافظ نسیم قریشی، مرزامحمدیٰسین بیگ ،چئیرمین،محمدعبداللہ صدرنے،نعیم الرحمان خان کونائب صدر،احسن مغل ،جنرل سیکرٹری ،عبدالرحیم خان جوائنٹ سیکرٹری،طفیل سلیم شجراء فنانس سیکرٹری،سعد الرحمان ڈپٹی سیکرٹری ،مخدوم عرفان رفیع ،سیکرٹری نشراوشاعت ،ساجدبلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری نشراواشاعت ،عبدالباسط قریشی کو رابطہ سیکرٹری برائے سال 2017 کے نوٹیفیکشن دئیے گئے۔اجلاس کے مطابق فیصل شیخ،عبدالباری خان اور ابتسام الحق پا کستان رائٹرزونگ کے ایگزیکٹوایڈوائزرہوں گے۔اجلاس میں ہفتہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان رائٹرز ونگ کے منعقدہ پروگراموں کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور تحریری وتقریری مقابلہ جات کا شیڈول بھی مرتب کیا گیا۔

ملتان،پاکستان رائٹرز ونگ کے سرپرست حافظ نسیم قریشی، مرزامحمدیٰسین بیگ ،چئیرمین،محمدعبداللہ صدر، نومنتخب عہدیدران،نعیم الرحمان خان کونائب صدر،احسن مغل ،جنرل سیکرٹری ،عبدالرحیم خان جوائنٹ سیکرٹری،طفیل سلیم شجراء فنانس سیکرٹری،سعد الرحمان ڈپٹی سیکرٹری ،مخدوم عرفان رفیع ،سیکرٹری نشراوشاعت ،ساجدبلوچ ،ڈپٹی سیکرٹری نشراواشاعت ،عبدالباسط قریشی کو رابطہ سیکرٹری کے نوٹیفیکشن دے رہے ہیں