پاکستان سے مستقل طور پر اندھیرے بادل چھٹ رہے ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ای روزگار کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ان کی ترقی سے ہی ملک کی ترقی ہو گی، انہوں نے ایک بار پھر عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کا وعدہ کر لیا۔

ارفع کریم ٹاور ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ای روزگار سکیم کا فری لانسنگ کنونشن میں افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے طالب علموں کی خوشخبری دی کہ صرف پڑھائی کریں پورا خرچ حکومت فراہم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 2018 میں عوام نے دوبارہ ووٹ دیا تو ای روزگار پروگرام کو وسیع کریں گے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیں گے۔

چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ عمر سیف نے شرکا ءکو بتایا۔ ای روزگار پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 40 ٹریننگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

فری لانسنگ کنونشن میں صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی ، جہانگیر خانزادہ ، چئیرمین آئی ٹی بورڈ عمر سیف سمیت آئی ٹی ماہرین اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔