ڈیرہ غازیخان کی خبریں18/06/2016

news DG khan

news DG khan

ڈیرہ غاز یخان (ریاض جاذب سے ) پاکستان کا میڈیا انتہائی نامساعد حالات اور مشکل ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے صحافیوں کی ”فیزیکل سیفٹی”کے اقدامات کا ہونا لازمی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ریسکو 1122 کے ضلعی انچارج ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے یہاں سنٹر فارپیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹو CPDI کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب میںکیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ڈی آئی کے صوبائی رابطہ آفیسر رتابش مجاہدنے کہ جمہوریت کے لانے اور اس کے استحکام کے لیے میڈیا کسی طاقت کم نہیں کیونکہ عوام کو متوازن اور حقیقی معلومات تک رسائی دے کر میڈیا نے جمہوری اور آزاد معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے تربیتی ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر وسیم عباسی نے کہا کہ تحقیقی مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں صحافیوں کے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن چکا ہے۔تاہم حفاظتین ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے صحافی اپنے لیے درپیش مسائل و خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔صحافیوں کی فیزیکل سیفٹی کے حوالے سے منعقدہ دوروزہ ورکشاپ جس کا انتظام مقامی سماجی ادارہ الایمان ترقیاتی تنظیم نے سی پی ڈی آئی کی معاونت سے کیا تھا میں مقامی صحافیوں نے شرکت کی تربیتی ورکشاپ کے دوسرے روز ریسکیو 1122 کی ایک ٹیم جس کی قیادت محمد یاسر کررہے تھے نے مقامی صحافیوں فرسٹ ایڈ کے حوالے سے اہم معلومات دیں ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

ڈیرہ غازیخان (ریاض جاذب سے)اسلامی ملک کے تعلیمی بورڈ نے غیر اسلامی رویہ اختیار کرلیا رمضان المبارک میں اور وہ بھی جمعہ کے روزعین نماز جمعہ کے اوقات میں ایف اے سی کا پرچہ( پریکٹیکل ) رکھ دیا۔ عاقل و بالغ مسلمان طالب علم نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم۔ اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق ڈیرہ غازیخان تعلیمی بورڈ نے ایف اے سی کے امتحانات کے سلسلے میں پریکٹیکل بروز جمعہ 17 جون کی ٹائمنگ 11 بجے کے بجائے ایک بجے اسٹارٹ ٹائم کردی اس تبدیلی کا میسج بناکر طالب علموں کے دئیے گئے ٹیلی فون نمبرز پر سینڈ کئے گئے۔ یہ بات توجہ طلب ہے کہ نماز جمعہ کے اوقات کا آغاز بھی اسی وقت سے شروع ہوتے ہیں۔ پریکٹیکل کا وقت تین بچے تک کا رکھا گیا ہے اور نماز جمعہ بھی عام طور پر تین بجے تک ادا کی جاتی ہے۔ اس طرح ڈیرہ غایخان کے طالب علم اپنے پریکٹیکل کے پرچہ کی خاطر نماز جمعہ سے محروم ہوگئے جوکہ تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی انتظامی نااہلی ہے کہ انہوں ایسے وقت میں پریکٹیکل رکھا جبکہ۔ قبل ازیں کا وقت مناسب تھا جوکہ آغاز گیارہ بجے رکھا گیا اگر اس اوقات میں پریکٹیکل لیا جاتا تو نماز جمعہ سے ہزاروں طالب امیدوار محروم نہ ہوتے۔