پاکستان کی جڑیں مکمل طور پر کھوکھلی ہوچکی ہیں‘ روشن پاکستان پارٹی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ خدمات اور دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان طویل عرصہ سے بیرونی سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے ایک جانب بھارت ‘ اسرائیل ‘ امریکہ اور دیگر سامراجی ممالک پاکستان کو برباد کردینا چاہتے ہیں تو دوسری جانب قتل وغارت کو جہاد کا نام دیکر معصوم جانوں کو خاک و خون میں تڑپانے والے دہشتگرد ملک کو معاشی تباہی سے دوچار کررہے ہیں جبکہ سیاستدانوں کی مفاد پرستی اور حکمرانوں کی ہوس حکمرانی نے تمام اداروں کو کرپشن کی لعنت سے اس طرح دوچار کردیا ہے۔

اس ملک کی جڑیں مکمل طور پر کھوکھلی ہوچکی ہیں ان حالات میں اگر پاکستان کا آزاد تشخص برقرار ہے تو وہ صرف فوج کی مہربانی ہے کیونکہ فوج کا ادارہ کرپشن و سیاست سے پاک منظم و فرض شناس ہے جس کیلئے پوری قوم فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور متمنی ہے کہ افواج پاکستان جس طرح پاکستان کی حفاظت و تحفظ کا فریضہ انجام دے رہی ہیں اسی طرح استحصالی طبقات ‘ کرپٹ عناصر ‘ نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں و حکمرانی کی منافقت و مفاد پرستی کے قبیح و مضر اثرات سے قوم کو محفوظ بنانے کیلئے بھی اپنا فریضہ ادا کریں۔