پاکستان 300 رنز تک بنائے تو کامیابی ہو گی، مکی آرتھر

Mickey Arthur

Mickey Arthur

برسبین (جیوڈیسک) برسبین میں پریس کانفرنس میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جیسے آسٹریلوی ٹیم برصغیر میں پریشانی کا شکار ہوتی ہے، اسی طرح وہاں کی ٹیمیں آسٹریلیا میں مشکلات سے دوچار ہوتی ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کھلاڑی جتنی جلد کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو جائیں گے اتنا ہی اچھا ہے۔ پاکستانی بیٹسمین بہت اچھے ہیں، اپنی قابلیت پر بھروسا کرنا ہو گا۔

مکی آرتھر نے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اور اسد شفیق کی بھی تعریف کی ہے۔ انہوں نے حریفوں کو الفاظ سے چت کرنے کے بجائے حکمت عملی سے آؤٹ کلاس کرنے کی چال بتا دی ہے۔