پاکستان کی حفاظت کے لئے قوم کا بچہ بچہ اپنی افواج کا شانہ بشانہ ہے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتا ماہر تعلیم پروفیسر سلیمان احمد عثمانی نے کہاکہ وطن کی حفاظت کے لئے پوری قوم اپنی اپنے افواج کے شانہ بشانہ متحد ہے ،1965ء کے جنگ ستمبر میں ہماری بہادر افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے جس بہادری سے مقابلہ اور دشمن کو شکست فاش دی اُس پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین پیس اسکول اینڈ کالج کھو کھرآپار ملیر میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے گرین پیش ایجوکیشن سسٹم کی وائس پرنسپل صفیہ عثمانی نے بھی خطاب کیا سلیمان احمد عثمانی نے اسکول کے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کے لئے جو کارنامہ جنگ ستمبرمیں انجام دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔

جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ہماری افواج اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ حصول علم پر بھر پور توجہ دیں اور اپنے علم کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں ،تقریب میں طلباء و طالبات نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو کے ذریعے دفاع وطن کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔