پاکستان میں سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

sultan

sultan

کراچی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم’’سلطان‘‘ عیدالفطر پر پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ سلو میاں کی فلمیں بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی شوق سے دیکھی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گذشتہ عیدالفطر کو بھی سلومیاں کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ پاکستان میں ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا اوراس بار بھی عید پر ان کی فلم ’’سلطان‘‘ پاکستانی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

عیدالفطر پر دبنگ خان کی فلم کے ساتھ 2 پاکستانی اور ہالی ووڈ فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گی تاہم فلم بینوں نے’’سلطان‘‘ کی باکس آفس پر ریکارڈبزنس کی پیش گوئی کی ہے۔

فلم ’’سلطان‘‘ کے پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کمپنی مانڈی والا انٹرٹینمنٹ کے مطابق فلم ملک بھر کے 55 سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی اور فلم کی نمائش سے قبل ہی 5 روز کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے ۔