پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے، صدر روحانی

Iran President Rouhani

Iran President Rouhani

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک ایران برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے، ایرانی صدر نے پاکستان کی سلامتی کو ایران کی سلامتی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران بزنس فورم میں وزیراعظم نوازشریف اور ایران کے صدرحسن روحانی شریک ہوئے، اجلاس میں دونوں ملکوں کےتاجر اورسرمایہ کار بھی موجود تھے۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالرتک پہنچانےکے عزم کا اظہار بھی کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی اہداف کیلئےدہشت گردی، توانائی بحران سے نمٹنا ہوگا جس کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کہا کہ پاکستان کامعاشی استحکام ایران کا معاشی استحکام ہے۔پاکستان اور ایران باہمی تعاون سے معاشی ترقی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے انفرااسٹرکچراور ڈیموں کی تعمیر میں تعاون کی پیشکش کی، اس سے پہلے ایران کے صدرحسن روحانی نے مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اورباہمی تعلقات اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔