کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دینگے: حاجی قیصر امین بٹ

Haji Qaiser

Haji Qaiser

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ کسی کو وطن عزیز پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

پوری قوم موجودہ حالات میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راوی روڈ آفس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ بھارت کی بربریت اور بدمعاشی کے خلاف جو بروقت اقداات افواج پاکستا ن نے کئے وہ لائق تحسین ہیں۔

پوری قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے اور انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کا یہ سفر ہر صورت جاری رہیگا۔

عمران خان اور طاہر القادری سمیت ملک دشمن عناصر ایک ہی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں لیکن پاکستان کی غیور عوام ان کو اور ان کے غیرملکی ایجنڈے کو مسترد کرچکی ہے اب پاکستانی قوم کسی صورت ایسے عناصر ساتھ نہیں دیگی۔