آل پاکستان سپر ایٹ لیگ سسٹم شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کا خیر مقدم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے صبہ پنجاب کے شہر میاں چنوں خانیوال میں منعقدہ آل پاکستان سپر ایٹ لیگ سسٹم شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے کامیاب اور شاندار انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹورنامنٹ منتظمین اور پنجاب شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ذمہ دران کو مبارکباد پریش کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ سندھ کا روائتی کھیل شوٹنگ بال اب ملک بھر میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

محمد ارشد نے کہاکہ انشا اللہ بہتر جلد آل پاکستان شوٹنگ بال کا میگا ایونٹ کراچی میں منعقد کیا جائیگا جس میں ملک بھر سے شوٹنگ بال ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن