آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 9 تا 11 دسمبر لال عیسن کروڑ لیہ میں کھیلا جائے گا

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 9 تا 11 دسمبر لال عیسن کروڑ لیہ میں منعقد کیا جارہا ہے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چالیس معروف شوٹنگ بال ٹیموں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

صوبہ سندھ سے بخاری کلب حیدر آباد، سروری کلب حیدر آباد، واحد اسپورٹس کلب کراچی، شہید رانی بینظیر بھٹو کلب لاڑکانہ، قاضی کلب خیرپور اور مزمل کلب پنوعاقل صوبہ پنجاب سے العثمان کلب لاہور، الفرید کلب ساہیوال، احمد کلب چکوال، العثمان کلب اوکاڑہ، فرینڈز کلب عارف والا، ینگ شوٹر چوک اعظم، حسن نواز کلب جھنگ، لودھرہ کلب خانیوال، بلوچ کلب ناصر آباد، لونی کلب بلوچستان اور دیگر ٹیمیں شامل ہیں۔

آرگنائزنگ سیکریٹری ٹورنامنٹ غلام نبی کے مطابق ٹورنامنٹ رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن صاحبزادہ فیض الحسن کی زیر سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے، ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر