آل پاکستان پہلا شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکبر اعظم شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے عمر کورٹ شوٹنگ بال کمپلیکس پر جاری 27واں آل پاکستان پہلا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

پنجاب پولیس شوٹنگ بال کلب ،سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد ،شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال کلب لاڑکانہ اور بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل مقابلہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کلب لاڑکانہ کا بخاری کلب حیدر آباد سے اور پنجاب پولیس کا سروری کلب کے مابین ہوگا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر