آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ العثمان کلب لاہور نے جیت لیا

Shooting Ball

Shooting Ball

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قربان شوٹنگ بال کلب دادو کے زیراہتمام آل پاکستان جشن دادو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ہند میونسپل اسٹیڈیم دادو میں منعقد ہوا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ڈی ایس پی غلام حسن مستوئی کی مطابق ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی کے بھرپور تعاون کی بدولت ممکن ہوا ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی رفیق احمد جمالی تھے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دونوں ٹیموں سے تعارف کے بعد فائنل میچ کا آغاز ہوا فائنل العثمان شوٹنگ بال کلب لاہور اور حسینی شوٹنگ بال کلب جھنگ کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ کے آغاز سے قبل ہی شوٹنگ بال اسٹیڈیم شائقین سے بھر گیا تھا ایک گیم پر مشتعمل فائنل العثمان کلب لاہور نے 16-11 سے جیت کر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا لاہور کی جانب سے زولفقار جوئیہ، قیصر بھٹی، خالد اور سلیمان میرانی نے شاندار کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جبکہ جھنگ کی جانب سے غلام عباس، مشتاق احمد اور مقدس عباس نے بھی بھرپور مقابلہ کیا فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی رفیق احمد جمالی نے انعامات تقسیم کیے ونر ٹرافی اور کیش پرائز العثمان کلب لاہور کے کپتان قیصر بھٹی نے اور رنر ٹرافی اور کیش پرائز حسینی کلب جھنگ کے کپتان غلام عباس نے حاصل کیا فائنل میچ کو حاجی محمد اجمل باجوہ، ایوب اور یاض نے سپروائز کیا۔