مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماء عصمت انور محسود کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انو رمحسود کی جانب سے لیگی رہنمائوں ،منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں کے علاوہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جن میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سنیٹر نہال ہاشمی ،صدر پاکستان کے کورڈینٹر چوہدری طارق، مسلم لیگ (ن) سندھ کے سنیئر نائب صدر شاہ محمد شاہ،لالہ میر حسن ،رانا احسان ،حاجی چن زیب ،اسد عثمانی ،جاوید ارسلا، ملک ریاض ،حاجی امین مانا ،نثار شاہ ،رانا انتظار ،عاطف بٹ ،ملک شیر خان ،رمضان گجر ،عمران گجر ،ملک غلام رسول ،ہاشم باجوہ ،خرم بھٹی ،آصف خان ،راجہ انصاری ،روزی خان کاکڑ،محبوب الہی ،راجہ توقیر ،ملک تاج ،دائود پٹھان سمیت سیاسی ،سماجی ،کھیل اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔

تقریب میں اتحاد و یکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ تمام سیاسی و جماعتوں کے رہنماء و کارکنان آپس میں گھل مل گئے تقریب میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعابھی کی گئی۔