وزیراعظم تھر اور دیہی عوام کی حالت زار پر بھی توجہ دیں ‘ سولنگی اتحاد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے عوامی سہولتوں کے نت نئے منصوبے شروع کئے جانے کی توصیف کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیر اعظم پنجاب کے علاوہ سندھ ‘ بلوچستان اور سرحد کے شہری علاقوں کی ترقی کو ترجیح بنائے ہوئے ہیں۔

جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے دیہی علاقے صوبائی اوروفاقی حکومت کی توجہ کے طالب ہیں مگر بوجوہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے جو جمہوری روایات اور اسلام کے اصول مساوات کے منافی ہے اسلئے وزیراعظم دیہی عوام کیلئے بھی ایسے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں جس سے یہاں کے عوام کو شہر ی عوام جیسی سہولیات میسر آسکیں اور ان کا معیار زندگی بھی شہری عوام کے مساوی ہوسکے۔

جبکہ ترجیحی بنیادون پر تھر واسیوں کیلئے پینے کے پانی’ رعایتی نرخوں پر غذائی اجناس کی فراہمی اور صحت و علاج کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شروع و مکمل کئے جائیں اور بڑی تعداد میں یوٹیلٹی اسٹوربھی قائم کئے جائیں۔