پاکستان میں سگریٹ نوشی سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سالانہ

smoking

smoking

لاہور (جیوڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ افراد تمباکو نوشی سے مرتے ہیں ، سگریٹ نوشی کے علاوہ شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار بھی سرطان ، دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں ۔

ماہرین صحت نے تمباکو کے نقصانات اور انسانی صحت پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں سالانہ 50 لاکھ لوگ جبکہ صرف پاکستان میں سالانہ 1 لاکھ اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔

سرطان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں پھیپھڑے کے کینسر کی 90% اموات اور عورتوں میں 80 % صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ تمباکو نوشی کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک میں حکومت کی جانب سے سخت قوانین کے پیش نظر تمباکو نوشی کے سبب بیماریوں اور اموات کا تناسب ترقی پذیر ممالک میں زیادہ ہے ۔

ماہرین امراض قلب کے مطابق دل کے دورے کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے ۔ سگریٹ کے علاوہ شیشہ ، گٹکا ، پان اور نسوار بھی سرطان ، دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں ۔