آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کا اجلاس، بول کی نشریات روکنے کی شدید مذمت

Bol

Bol

لاہور : نیو ویب سائیٹ کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی نے بول ٹی وی چینل کی نشریات کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے نشریات روکیں تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گااور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر احتجاجی تحریک میں ملک بھر سے اے پی سی این ایس کے اراکین شامل ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے اجلاس میں اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ٹیمپل روڈ مزنگ دفتر میں ہونے والے اجلاس میںآل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے صدر ممتاز اعوان(وائس آف تلہ گنگ )،نائب صدر محمد شاہد محمود(پاکستان اپ ڈیٹس)،جنرل سیکرٹری اعجاز الحق(ملتان اپ ڈیٹس) ،جوائنٹ سیکرٹری ملک ارشد(بول تلہ گنگ)،سیکرٹری اطلاعات احسن چوہدری(بے نقاب نیوز) و دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بول ٹی وی کے خلاف حکومتی سازشوں کی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس کے اختتام پر آل پاکستان سائبر نیوز سوسائٹی کے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اجارہ داری کا گھناؤنا کھیل ہے۔بول انتظامیہ نے ورکنگ صحافیوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کارکنان کے گھر کا چولہا بند کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اعوان نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ریاست کا ایک اہم ستون ہو تا ہے جس کے بغیرریاستی معاملات کا چلنا بہت مشکل ہے جولوگ اسمبلیوں میں جعلی ڈگریوں کے ساتھ گئے ان کا احتساب کیوں نہیں کیا گیا؟آج ان پڑھ لوگ وزیر بنے ہوئے ہیں اور قانون سازی کر رہے ہیں جبکہ پڑھے لکھے لوگوں کو حکومت نے ڈرائیور بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ طاقت کے زور پر ”بول” کو دبا لے گی تو یہ ان کی غلطی فہمی ہے ۔ملک بھر کے صحافی بول کے ساتھ ہیں اور کسی بھی حکومتی اقدام کے خلاف تحریک میں بھر پور حصہ لیں گے۔

برائے رابطہ:03349755107