پاکستان یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس پیر صاحبزادہ سلطان سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا

Pakistan Solidarity Council,Meeting

Pakistan Solidarity Council,Meeting

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس پیر صاحبزادہ سلطان سلطان فیاض الحسن سروری قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کاآغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے اندرونی وبیرونی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم امور پر زیربحث ہوئی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان یکجہتی کونسل صاحبزادہ سعید الرشید عباسی، پیر صاحبزادہ نیاز الحسن سروری قادری، علامہ انوارالمصطفیٰ ہمدمی ،، علامہ سید محمد ظفراللہ شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے پیر صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یکجہتی کونسل کو پورے ملک میں منظم کیاجائے اور تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیاجائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد پورے ملک کی سطح پر پاکستان یکجہتی کونسل کا ایک اہم پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کیلئے تمام عہدیداران وکارکنان بھرپور تیار ی کریں اور شب وروز محنت کرکے اس اہم پروگرام کو کامیابی ہمکنار کروائیں۔

اجلاس سے وائس چیئرمین صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے جس کیلئے پوری پاکستان قوم کو ایک آواز بن کر اندرونی وبیرونی دشمنوں کے خلاف برسرپیکار ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان یکجہتی کونسل ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے شب وروز تیارہے پاکستان میں فرقہ واریت ، عصبیت جیسی مہلک امراض میں بدقسمتی سے قوم کو دھکیلاجارہاہے جو کہ کسی بھی مہذہب قوم کیلئے نیک شگون نہیں ہے اگر پاکستانی قوم نے ترقی یافتہ اقوام میں جگہ بنانی ہے اُس کیلئے ضروری ہے کہ فرقہ واریت، عصبیت کے نام پر جوکھیل ملک میں غیروں کے آلہ کاروں نے شروع کیا ہے اُس کے خلاف منظم انداز سے ختم کرنا ہوگا۔اجلاس کے آخر میں پیرصاحبزاد سلطان فیاض الحسن نے ممتاز صحافی خوشنود علی خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ وافسو س کا اظہار کیا اور اجلاس کے اختتام پر اُن کی والدہ مرحومہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔