پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے زیراہتمام شہداء پاک فوج کو خراج عقیدت ولانڈھی میں مظاہرہ

Karachi News

Karachi News

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شہداء پاک فوج کے جوانوں شہید عبدالرزاق ، شہید خادم حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔مظاہر ے سے پاکستان یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے صدر قاری سجاد تنولی ،مرکزی سیکریٹری جنرل مفتی عبدالقادر جعفر، سماجی رہنما شعیب میمن ، سید آصف شاہ، نثا رخان، علامہ الیاس تنولی ودیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

پاک افواج اور وطن عزیز کے قابل فخر سپاہیوں کو جو ملک وقوم کی حفاظت کرنے میں انتھک محنت اور کاوشیں کررہے ہیں اور اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم دفاع پاکستان کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات چھوڑ کر پاکستان کے استحکام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت سندھ فوری طورپر رینجرز کو پورے سندھ میں آپریشن کے اختیارات دے صرف کراچی کے ساتھ سوتیلا سلوک نہ کیاجائے پورے سندھ میں دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن کیاجائے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جراتمندانہ کردار سے ملک دشمنوں کی صفوں میں لرزہ طاری ہوچکا ہے پاک فوج نے وطن عزیز کو ہمیشہ مشکل وقتوں سے نکالنے میں اولین کردار ادا کیا ہے جس کو پاکستانی قوم کبھی بھلا نہیں سکتی پاک فوج کی وطن عزیز کے استحکام وسلامتی کیلئے دی گئی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔ مظاہرے کے آخر میں تمام علماء کرام نے پاک فوج کے شہدائوں کے لئے اور وطن عزیز کی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں کی گئیں۔