پاکستان کو مردہ باد کہنے والے خود مردہ باد ہوجائیں گے، شہزاد عباسی

Karachi

Karachi

کراچی: پاکستان کو کسی صورت عدم استحکام کی طرف جاتا نہیں دیکھ سکتے ، احتجاج کی آڑ میں پاکستان کو مردہ باد کہ کر طاغوتی قوتوں کو خوش کیا گیا۔

پاکستان کو مردہ باد کہنے والے خود ایک دن مردہ باد ہوجائیں گے ، احتجاج کے نام پر شہر کے امن کو برباد کرنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کراچی کے دورے پر آئے ہوئے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان شہزاد احمد عباسی ، ناظم صوبہ سندھ عمرفاروق ، کراچی کے ناظم راجہ عبد الرازق نے کراچی میں مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز پر دہشت گردانہ حملے کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں ، حملہ کرنے والے کسی معافی مستحق نہیں ہیں ، حکومت صحافتی اداروں اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے ، شہر کے امن کو برباد کرنا رینجرز اور پولیس کی کار روائیوں اور محنت پر پانی پھیردینے کے مترادف ہے ، ایسے شر پسند عناصر کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔