سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے “اسپورٹس فیسٹیول” کا 13 اگست سے ہو گا

Independence day

Independence day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر مسلم اسپورٹس کلب یوم آزادی کے موقع پر سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے “اسپورٹس فیسٹیول ” کا انعقاد کر رہی ہے، فیسٹیول کا آغاز 13اگست سے ہو گا، فیسٹیول کا افتتاح کے ڈی اے آفیسرز کلب میں شام 6بجے ٹینس کے نمائشی میچ سے ہوگا ۔یہ اعلان اسپورٹس فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری ایم نسیم نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کا مقصد یوم آزادی کے موقع پر عوام کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا نے کا موقع ملے گا۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر