سندھ اسپورٹس بورڈ کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تعاون سے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیراہتمام غازی شوٹنگ بال گراونڈ شاہ فیصل کالونی پر کھیلے جانے والا SSB کپ شہید ملت لیاقت علی خان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ، داتا شوٹنگ بال کلب محمود آباد اور ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کورنگی کے درمیان ہونے والا میچ داتا شوٹنگ بال کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد 1 2- سے جیت لیا داتاشوٹنگ بال کلب کی جانب سے فاروق نادر، اقبال، بدر الدین نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

دوسرے میچ میں ہریانہ شوٹنگ بال کلب اورنگی ٹاون نے ڈرگ یونین شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے شیر محمد، مقبول شاہ اور انوار احمد نے شاندار کھیل پیش کیا، اس میچ کے مہمان خصوصی ٹنڈوالہیار سے آئے ہوے سابق نیشنل کھلاڑی زاکر حسین تھے مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیاان کے ہمراہ صدر کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان اور جوائنٹ سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد عارف بھی موجود تھے ان میچز کو قمرالسلام پیارے، اعجاز احمد، محمد حسنین اور محمد اسماعیل نے سپروائز کیا۔