پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گرلز اینڈ بوائز گیمز اسلام آباد میں ہونگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائد اعظم بین الصوبائی گرلز اینڈ بوائز انڈر25 گیمز2015-16،4اپریل سے7 اپریل تک اسلام آباد میں ہونگے۔

سندھ اسپورٹس بورڈ کی ٹیموں کی تشکیل کے لئے ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ محمد حسین مکانی، انچارج سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد انجم حسین، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدر آباد ارشاد علی مخدوم، سیکریٹری سندھ اولمپک ایسو سی ایشن احمد علی راجپوت اور سندھ کے دیگر تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس محمد راشد کی ہدایت کے مطابق ایتھلیکٹس، بیڈمنٹن، باکسنگ، فٹبال، ہاکی، جوڈو، ریسلنگ، کراٹے اسکواش، ٹیبل ٹینس، تائی کوانڈو، ٹینس اور والی بال کی ٹیموں کا انتخاب صاف و شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایے جا کہ کسی کھلاڑی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

ڈائریکٹر اسپورٹس احمد علی قریشی نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ کھیلوں کی ایسو سی ایشن کو بھی ان ٹرائلز کی اطلاع دی جائے تاکہ وہ اپنے اپنے کھیلوں کا بہترین ٹیلنٹ اوپن ٹرائلز میں بھیجیں۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708