سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی یوم پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Shooting Ball Tournament

Shooting Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے تعاون سے “سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی یوم پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “مورخہ 23 تا 26 مارچ 2017ء واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح23مارچ11بجے دن سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشدکرینگے جبکہ فائنل 26مارچ کو شام 5بجے کھیلا جائیگا فائنل میچ اور تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ہونگے جو کھلاڑیوں میں ٹرافی ،انعامات اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے۔

جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات