پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 22 ویں شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس ایوارڈ کا اعلان کر دیا

SPORTS AWARD CEREMONY

SPORTS AWARD CEREMONY

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے 22 ویں شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس ایوارڈ کا اعلان کر دیا ہے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری غلام محمد خان کے مطابق اس ایوارڈ کا گولڈ میڈل بیگم اسماعلی شاہ کو دیا جائے گا جبکہ 25 اسپورٹس آرگنائز روں کو یہ ایوارڈ بلدیہ عالیہ جنوبی کی جانب سے 14 جنوری کو ایک باوقار تقریب میں بلدیہ عالیہ جنوبی کے دفترمیں دئیے جائینگے ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔

آصف عظیم (سافٹ بال)محمدارشد (یوگا)سیدسجادحسین (فوٹوگرافراسپورٹس ) شاہد عثمان (والی بال) زاہدشہاب(ہاکی ) عائشہ ارم (خواتین ہاکی) پرویز احمدشیخ(تھروبال ) عبدالرحیم راجپوت (کوڈی کوڈی ) محمداسلم خان(کیرم ) خالدرحمانی (ٹینس ) احمدعبدالعزیز(باکسنگ) باران بلوچ (سائیکلنگ )نذربلوچ (گدھاگاڑی ریس) عمران بلوچ (فٹبال ) محمدسعید(ڈاٹ) عبدالحمید(کراٹے ) محمداجمل (شوٹنگ بال) اعجاز قریشی (شوٹنگ بال) عبدالناصر (باسکٹ بال ) اھمدعلی راجپوت ( جمناسٹک ) انجم زہر ہ ( سپیشل اولمپک )رفعت جہاں (کالج اسپورٹس) سعدیہ صدیقی (شطرنج) محمدرفیق(جوڈو) محمدعلی (جوڈو) عتیق صدیقی (کرکٹ) اس تقریب کے لئے ایک کمیٹی وزیراعلی انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یٰسین کی زیر نگرانی بنائی گئی ہے ۔ جس کے سیکر یٹری نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان اور ممتاز اسپورٹس آرگنائزر عبدالرزاق شامل ہیں۔

جاری کردہ
غلام محمدخان
03003541517