راشد صدیقی میموریل سائیکل ریس کی تقسیم انعامات آج کمشنر کراچی آفس میں منعقس ہوگی

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

KARACHI SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہونے والی راشد صدیقی میموریل سائیکل ریس کی تقسیم انعامات (آج ) مورخہ 11مئی 2016ء بروز بدھ شام 5بجے کمشنر کراچی کے آفس میں منعقد ہوگی اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ سائیکل ریس کے فاتح ،رنر اپ اور دیگر سائیکلسٹ میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کرینگے ۔

چیف آرگنائزر اور نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے سائیکل ریس کے فاتح رنر اپ سمیت ریس میں حصہ لینے والے سائیکلسٹ کو تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔