پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs Sri Lanka

Pakistan vs Sri Lanka

ہمبنٹوٹا (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ ہمبنٹوٹا کے مہنداراجاپاکسے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔

ون ڈے سیریز کے چار میچ ہو چکے ہیں جس میں پاکستان کو تین میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس نے آخری ون ڈے سے قبل ہمبنٹوٹا میں بیٹنگ ، بائولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھی تینوں شعبوں میں نکھار پیدا کرنے کے لیے پریکٹس سیشن میں بھرپور حصہ لیا تو دوسری جانب لنکن ٹیم بھی آخری میچ میں کامیابی سمیٹنے کے لیے پر امید ہے۔

ایک روزہ سیریز کے بعد قومی ٹیم آئی لینڈرزکے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلے گی۔