پاکستان مقدس سرزمین ہے ناپاک قدم اٹھنے سے پہلے کاٹ دیں گے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بننے والی مقدس سرزمین ہے، ناپاک قدم اٹھنے سے پہلے کاٹ دیں گے، جی حضوری کی پالیسیاں ترک کرکے ٹھوس پالیسیاں تشکیل دینی ہو گی، ڈرون حملوں اور ایبٹ آباد آپریشن کی امریکا کو اجازت نہ دی جاتی تو دھمکیوں کی جرات کوئی نہ کرتا، ایرانی جنرل اپنے ملک کی خبرلیں جہاں مسلمان ہی بنیادی حقوق سے محروم غیر محفوظ ہیں ،دشمن نے سازشوں سے وطن عزیز کو اپنوسے دور کردیاہے۔ منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ برادراسلامی ایران کو ایسے اقدامات سے گریزکرناچاہیے جو بعدمیں پشیمانی اورشرمندگی کا باعث بنیں اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کواعراق یاشام نہ سمجھے پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف دنیا کی جنگ جیتی ہے، تو اپنی دفاع کی بھرپور طاقت وصلاحیت بھی رکھتاہے، انہوں نے کہاکہ ایرانی جنرل کی جانب سے دھمکی سے ثابت ہوگیا کہ ایران اور بھارت کے پاکستان کے خلاف عزائم ایک ہیں ،ایران کوبھارتی اشاروں پر دھمکی دینے کے بجائے اصل دشمنوں کو پہنچانے کی ضرورت ہے، ، انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کسی بھی قسم کے خلفشار کے متحمل نہیں دشمن قوتیں مسلم حکمرانوں کا استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں اسلئے ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک کے حکمران باہمی رنجشوں اورتنازعات کا خاتمہ کرکے اجتماعی فکر کوفروغ دیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیتاہے اور ہر مسلمان کی مشکل کا ساتھی بن کر ساتھ کھڑا ہوتاہے ،اس کے عوام دوسرے مسلمانوں کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہیں مگر افسوس اس کو اچھے حکمران نہیں ملے ۔ہمارے حکمران بیرونی جی حضوری کی بجاآوری میں قومی سالمیت کا سودا کر تے رہے ہیں ، ماضی میں اگر امریکا کو ڈرون حملوں اور ایبٹ آباد آپریشن کی اجازت نہ دی جاتی تو آج دھمکانے کی جرات کسی میں نہ ہوتی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور بیرونی جی حضور ملک کو خطے میں تنہا کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ،چین کے علاوہ پاکستان کاکوئی مخلص دوست د نہیں جس کی واضح مثال گزشتہ دنوں افغانستان کی جارحیت اور آج ایران کی جانب سے اندر گھس کر کاروائی کی دھمکی ہے،انہوں نے کہاکہ اس کے غیور عوام اور فوج کے جوان ملک کیخلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج امت مسلمہ پوری دنیا میں تفرقات کی وجہ سے پستی کا شکار ہے جس کا بھرپور فائدہ دشمن قوتیں اٹھانے میں مصروف ہیں ، اپنے ہی حکمران غیروں کی کاسہ لیسی کرکے مسلمانوں کو نقصان پہچانے میں مصروف ہیں مسلم حکمرانوں کو غیروں کی کاسہ لیسی چھوڑکرامت مسلمہ کے استحکام وترقی کی فکر کرنی چاہیے اور ہرقسم کے تنازعات اور کو باہم خوش اسلوبی سے حل کرکے اجتماعی سوچ اپنانی چاہیے۔