پاکستان سٹاک ایکسچینج، ہنڈرڈ انڈیکس 47 ہزار کی حد عبور کر گیا

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ماضی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 47 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

جنوری 2016 سے اب پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تیزی میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، 11 ماہ کے دوران 100 انڈیکس میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں ماہ کے آغاز سے اب تک مارکیٹ میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

آج ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 47 ہزار کی حد بھی عبور کرنے میں کامیاب رہی ۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40 فیصد حصص کی حتمی نیلامی 22 دسمبر کو کر دی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق حصص کی نیلامی سے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کمپنیاں بھی سٹاک مارکیٹ میں رجسٹر ہونے کی توقع ہے جس سے انڈیکس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔