پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیا ریکارڈ بن گیا

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک اور نیا ریکارڈ بن گیا۔ کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے 42 ہزار 660 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی الیکشن پر ایشیائی سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی گئی تھی لیکن کاروبار کا اختتام مثبت رہا تھا۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ بہتر معاشی اعدادوشمارسی پیک منصوبوں سمیت مزید نئی سرمایہ کاری کی خبروں پر سرمایہ کار کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 42 ہزار 660 کی سطح پر جا پہنچا ہے۔