پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج مندی کے باعث 30 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی۔ آج پاکستان سٹاک ایکسچینج اپنے آغاز سے ہی شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور 100 انڈیکس 1200 پوائنٹس سے بھی نیچے گرگیا۔

ایک وقت میں مارکیٹ 29 ہزار 784 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھی گئی جبکہ گذشتہ ہفتے بھی سٹاک ایکسچینچ شدید مندی کا شکار رہی اور مارکیٹ سے 1533 پوائنٹس نکل گئے۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی مارکیٹوں میں مندی کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آرہے ہیں جبکہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث مارکیٹ میں تیل و گیس کا شعبہ بھی شدید دبائو میں ہے۔