پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Market

Pakistan Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ٹریڈنگ کے دوران یہ 50 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سے قبل جنوری 2017 میں حصص بازار 50 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوا مگر سیاسی عدم استحکام اور پاناما کیس کے فیصلے میں مسلسل تاخیر سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سبب بنی لیکن اب صورتحال بہتر ہونے سے سرمایا کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا جس کی وجہ سے شیئرز کے کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

اسکے علاوہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے کرِیڈٹ ریٹنگ بی 3 مستحکم رکھنے اور رواں ماہ حصص بازار کی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں تیزی سے بحالی کی وجہ بن رہی ہے۔